Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

اعلیٰ عدلیہ کے دیگر چار ججز کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا
شائع 14 ستمبر 2023 10:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔

مقامی وکیل ہاشم صابر راجہ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر درخواست میں اعلیٰ عدلیہ کے دیگر چار ججز کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کی جائیدادوں کی وضاحت دینے میں ناکام رہے۔

شکایت میں کہا گیا کہ انصاف فراہم کرنے والوں کو شفاف اور کسی بھی الزام سے پاک ہونا چاہیے، جسٹس فائز عیسیٰ کسی بھی طرح جج اور چیف جسٹس کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس مظاہر نقوی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کے مرتکب ہوئے، جسٹس امین الدین خان نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفسز میں رشتے دار بھرتی کرائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

Justice Qazi Faez Isa

cheif justice of pakistan