Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑانوالہ میں 30 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

جڑانوالہ کا نام تبدیل کر کے میثاق آباد رکھنا چاہیے، جے سالک کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس
شائع 14 ستمبر 2023 11:02pm
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، تصویر بذریعہ مصنف
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، تصویر بذریعہ مصنف

ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کا کہنا ہے جڑانوالہ کا نام تبدیل کر کے میثاق آباد رکھنا چاہیے، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی بڑا قومی لیڈر جڑانوالہ نہیں گیا، 30 ستمبر کو جڑانوالہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

ورلڈ مینارٹیز الائنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینیر جے سالک کا کہنا تھا جڑانوالہ میں جو کچھ یوا یہ ہونا تھا، کیونکہ ہمارے اندر نہ اسلامک ازم اور نہ نیشنل ازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

چرچ کے اندر کابینہ اجلاس، جڑانوالہ واقعہ کیلئے 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری

جڑانوالہ میں گرجا گھر اور مکانات نذرآتش ہونے کے بعد 100 افراد گرفتار

ان کا کہنا تھا 30 ستمبر کو جڑانوالہ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں علماء، سکھ برادری اور ہندو کمیونٹی کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔

Jamat e Islami

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident

Julius Salik