اسلام آباد: غیر قانونی طور پر مقیم 25 غیر ملکی زیر حراست
14 فارن ایکٹ کے تحت 57 غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جا چکے، پولیس ترجمان
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کےخلاف کارروائیاں کی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی معاونت کرنے والے پاکستانیوں کےخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی نگراں وفاقی وزیرداخلہ کے احکامات پر کی گئی، جس میں 25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کےمختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق 14 فارن ایکٹ کے تحت 57 غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست غیرملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد
islamabad police
Pakistan Law and order situation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.