Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آئندہ عام انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں‘

کس پارٹی سے الیکشن لڑوں گا یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا، راجہ ریاض
شائع 14 ستمبر 2023 08:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

**قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے جس میں انتخابات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ الیکشن کے حوالے سے راجا ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں۔ **

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے انتخابات سے متعلق تجاویز کے لیے بلایا جس پر کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کرانے کی تجاویز دیں۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دیں ہیں، اس پر عمل ہوا تو زیادہ شفاف نتائج سامنے آئینگے۔

راجا ریاض کا کہنا ہے کہ صدر نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں الیکشن کی تاریخ مقررہ نہیں بلکہ رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی (ف) کا سندھ میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس، ’فیصلوں کے بارے میں کل آگاہ کیا جائے گا‘

چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی اور کیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا ملاقات میں الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، ’آئندہ عام انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں‘، کس پارٹی سے الیکشن لڑو ں گا یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Raja Riaz

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023