Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی وزارت دفاع کے 2 اہلکاروں کو سزائے موت دے دی گئی

مجرموں میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسی اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا شامل
شائع 14 ستمبر 2023 06:33pm

سعودی عرب میں ملک سے غداری اور اپنے حلف کی خلاف ورزی پر وزارت دفاع کے دو اہلکاروں کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کے دونوں مجرموں میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسی اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا شامل ہیں۔

دونوں افراد کو ملک سے بغاوت ، قانون کی حکم عدولی ، قومی اتحاد پامال کرنے اور انتشار پھیلانے کے اقدامات کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

وزارت دفاع کے دونوں مجرموں کے حوالے سے سعودی پریس ایجنسی نے مزید بتایا کہ انھیں بطور فوجی اپنے حلف کو توڑنے کے حوالے سے قابل اطلاق ضوابط کے تحت اور اسلامی قانون کی تعمیل میں شرعی احکامات کے مطابق طائف میں سزائے موت دی گئی۔

Saudi Arabia

PAKISTAN SAUDI ARABIA AGREEMENT

Saudi ministry of defense