Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور کے علاقے داود زئی میں رات 10 بجے کے بعد لوگوں کے باہر نکلنے پرپابندی

منشیات کے استعمال میں اضافے کے باعث ہدایت دی گئی، پولیس
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 06:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پشاور کے علاقہ داود زئی میں رات دس بجے کے بعد مقامی لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

تھانہ داودزئی کے ایس ایچ او نے اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کردیا۔

منشیات میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کے لئے تھانے آنے والوں خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس نے ڈاگئی، ملاخان، شاہ عالم اور دیگر علاقوں کیلئے بھی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پولیس کے مطابق کوئی قبرستان، دریا کنارے یا کھیتوں میں بلا عذر پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :

اغوا میں ملوث تھانیدار سمیت دو اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم، ایس ایچ او عدالت سے فرار

58 سال قبل بھینسیں چرانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے استعمال میں اضافے کے باعث ہدایت نامہ جاری کیا گیا۔

peshawar

drugs

KPK Police

KP Law and Order Situation