Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاکر جنت مرزا کی سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے تقریباً 24 ملین فالوورز ہیں
شائع 14 ستمبر 2023 08:08pm
تصویر: جنت مرزا/انسٹاگرام
تصویر: جنت مرزا/انسٹاگرام

اس کرہ ارض پر شاید ہی کوئی ہو جو اپنی سالگرہ نہ مناتا ہو، لیکن جب بات ٹاک ٹاکرز کی آتی ہے توانہوں نے سب کو ہی پیچھے چھوڑدیا۔

انہی ٹک ٹاکرز میں پاکستان کی ایک نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی ہیں، جو ہمشہ ہی سے اپنی سالگرہ ایک پرتعیش انداز سے مناتی ہیں۔

گزشتہ روز جنت مرزا نے اپنی 23 ویں سالگرہ منائی ہے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں۔

انہوں نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سالگرہ مبارک ہو،میرے گھر والوں نے مجھے ایک خوبصورت سرپرائز دیا۔ الحمدللہ میرے ارد گرد سب سے اچھے لوگ ہیں، میرے دن کو خاص بنانے کے لئے آپ کا شکریہ‘۔

مزید پڑھیں:

جنت مرزا ٹک ٹاک پر کیسے آئیں؟

کیا جنت مرزا اور عمر بٹ کی منگنی ٹوٹ گئی ؟

کیا واقعی آفر ہوئی؟ جنت مرزا نے ثبوت پیش کردیا

خیال رہے کہ جنت مرزا نے حال ہی میں فیشن ڈیزائننگ میں اپنی ڈگری مکمل کی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا کا شمار اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے. ٹک ٹاک پران کے تقریباً 24 ملین فالوورز جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4.7 ملین فالوورز ہیں۔

Instagram

TikTok

Jannat Mirza

birthday

lifestyle