Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری، واٹس ایپ نے منفرد فیچر متعارف کروا دیا

یہ فیچر150 سے زائد ممالک میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 04:03pm
تصویر: ٹیک کرنچ/ویب سائٹ
تصویر: ٹیک کرنچ/ویب سائٹ

میٹا نے جلد واٹس ایپ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

میٹا کمپنی کے مطابق اگلے چند ہفتوں میں 150 سے زائد ممالک میں تمام صارفین کے لیے یہ نیا چینل فیچردستیاب ہوگا۔

میٹا کے بانی مارک زکر برگ صارفین کے لیے واٹس ایپ چینلز متعارف کروانے جارہے ہیں جس میں ہزاروں نئے چینلز شامل کیے جائیں گے جنہیں صارفین واٹس ایپ پر فالو کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین ان چینلز کو نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ چینلز کیا ہے؟

چینلز نما یہ نیا فیچر دراصل ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جسے سیاسی، سماجی اور تمام مشہور شخصیات و ادارے اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے علیحدہ ہوگا۔

میسجنگ ایپ نے چند ماہ قبل دو ممالک میں یہ نیا فیچر متعارف کروایا تھا، مارک زکربرگ نے اپنے نئے واٹس ایپ چینل پر اس فیچر کے رول آؤٹ کا اعلان کیا ہے۔

نیٹفلکس جیسی کمپنیاں اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چینل کے ذریعے صارفین کو یک طرفہ سیریزدیکھا سکیں گی۔

مزید پڑھیں:

واٹس ایپ پر ’ایچ ڈی‘ تصاویر بھیجنے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ نے انٹرنیٹ سنسر شپ سے نمٹنے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ کے ویب ورژن کیلئے اب ’کیو آر کوڈ‘ کی ضرورت نہیں

لیکن چینل کی ہسٹری صرف 30 دن تک محدود ہوگی، جس کے بعد وہ ازخود ڈیلیٹ ہوجائے گی۔

TECHNOLOGY

WhatsApp

New Features

meta