Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان میرا بیان سنتے ہیں، مولانا طارق جمیل کا پوڈ کاسٹ انٹرویو

مولانا طارق جمیل دنیا کے 32 ویں بااثر ترین مسلمان ہیں، رپورٹ
شائع 14 ستمبر 2023 01:10pm
مولانا طارق جمیل۔ فوٹو — فائل
مولانا طارق جمیل۔ فوٹو — فائل

پاکستان کے ممتازعالمِ دین مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی اداکار سلمان خان بھی ان کے اسلامی بیان سنتے ہیں۔

یوٹیوبر نادر علی کو پوڈ کاسٹ انٹرویو دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کی ہمشیرائیں میرے بیانات سنتی ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے مطابق یہ انکشاف ان کے لاہور میں مقیم ایک دوست نے کیا، انہوں نے کہ ’دراصل میرے دوست کا بھارت میں کاروبار ہے اور اس نے مجھے بتایا کہ ممبئی میں اپنے پارٹنر کے گھر قیام کے دوران اس کا سلمان خان سے تعارف ان کے پارٹنر کے ذریعے ہوا تھا‘۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں؟ میرے دوست نے فوراً پوچھا کہ تم انہیں کیسے جانتے ہو؟‘۔

مزید پرھیں:

مولانا طارق جمیل والدین سے عام بچوں کی طرح محبت کیوں نہیں کرتے تھے؟

سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا، ویڈیو وائرل

پٹھان جوان بن گیا، مزہ آگیا، سلمان خان

دوست کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سلمان خان نے انہیں مولانا طارق جمیل کے بیانات کی سی ڈیز دکھائی تھیں۔

خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف عالم دین ہیں، وہ اپنے دینی بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

ایک بین الاقوامی میگزین کی رپورٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل دنیا کے 32 ویں بااثر ترین مسلمان ہیں۔

Salman Khan

lifestyle

podcast

Molana Tariq Jameel