Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت کا عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے کا حکم

عمر سرفراز کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، وکلاء کا درخواست میں مؤقف
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 11:41am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

وکلاء نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو ویل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے، وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے بھی کینسر کے علاج کے لئے سروسز اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عمر سرفراز اور یاسمین راشد کے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ احاطہ عدالت سے گرفتار

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر سرفراز چیمہ کا ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنما 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات میں گرفتار ہیں۔

pti

ATC

lahore

Yasmin Rashid

Omer Sarfraz Cheema