Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپیہ مستحکم، ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 650 پر پہنچ گیا
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 03:56pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

کراچی: پاکستان میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں جعمرات کے روز کاروبار کے اخختام پر ڈالر 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 297 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 298 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 298 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار بڑے اضافے کی تیاری

100 انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 650 پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ روز 45 ہزار 590 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices

US Dollars