Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بھنڈی کتنی مفید ہے، جان کر حیران رہ جائیں گے

لیس سے بھرپور بھنڈی ہڈیوں کو تقویت بخشتی ہے، جوڑوں کے درد کو دور کرتی ہے
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 01:09pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

جوں جوں دنیا آگے کی طرف رواں دواں ہے ویسے ہی گھروں میں روایتی پکوان کی جگہ اب تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

نہ صرف روایتی پکوان بلکہ کھانوں میں سبزیوں کی جگہ بھی اب چائینز اور فاسٹ فوڈ لے چکے ہیں، جس کی وجہ سے اکثریت صحت کے مسائل کا شکار ہو رہی ہے۔

قدرت نے سبزیوں میں ایسی صلاحیتیں رکھی ہیں جو انسان میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے علاوہ انسانی صحت کو ان گنت فوائد فراہم کرسکتی ہیں۔

انہی سبزیوں میں سے ایک سبزی بھنڈی ہے جو اب کچھ ہی گھرانوں میں شوق سے کھائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

کافی کے شوقین ایک ماہ اسے نہ پیئیں تو کیا ہوگا

گردے میں پتھری کی بڑی وجہ اس وٹامن کی زیادتی ہے

کان کا درد باآسانی دور کیا جا سکتا ہے

لیس سے بھرپور بھنڈی ہڈیوں کو تقویت بخشتی ہے اور جوڑوں کے درد کو دور کرتی ہے۔

بھنڈی کو اپنی غذا میں شامل کرنا آپ کو صحت کے یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔

یہ غذائیت سے بھرپور سبزی کیلوریز میں کم، فائبر میں زیادہ اور ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول

بھنڈی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔ بھنڈی میں موجود زیادہ فائبر کی مقدار کاربوہائیڈریٹس کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول رہتا ہے۔

بھنڈی کو اپنے کھانوں میں شامل کرکے بلڈ شوگر کو منظم اور ذیابیطس کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

متوازن وزن

ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بھی بھنڈی ایک کارآمد غذا ہے۔

کیلوریزمیں کم لیکن فائبر سے بھرپور سبزی آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھتی ہے، جس سے آپ اضافی کھانا کھانے سے بچ جاتے ہیں۔

آنتوں کی صحت

کہا جاتا ہے کہ بھنڈی فائبرکا ایک پاور ہاؤس ہے جب کہ اس میں موجود غذائی اجزاء آنتوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔

بھنڈی نہ صرف نظامِ ہاضمہ کو بہترکرتی ہے بلکہ معدے کوبھی صحت مند بناتی ہے۔

دل کی صحت

بھنڈی دل کی صحت کو بہتر کرنے کیلئے ایک اہم غذا ہے۔ اس سبزی میں پایا جانا والا پیکٹین نامی فائبر صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔

آنتوں میں کولیسٹرول کے جذب کم کرتے ہوئے بھنڈی دل کی بیماری کے خطرات کو بھی ٹالنے میں اہم کردار کرتی ہے۔

آنکھوں کی بینائی

بھنڈی وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے لیوٹین (lutein) اور زیکسانتھن (zeaxanthin) کا بھرپور ذریعہ ہے، جو صحت مند بینائی کو برقرار رکھتی ہے۔

یہ غذائی اجزاء آنکھوں کو عمر سے متعلق خرابیوں جیسے میکیولر انحطاط (macular degeneration) اور موتیا (cataracts) بچاتے ہیں۔

باقاعدگی سے بھنڈی کا استعمال بینائی کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

صحت

Benefits

healthy lifestyle

lady finger