Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34روپے کا اضافہ
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 08:10am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بھاری اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے ہوگئی۔

قیمت بڑھنے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پریس ریلیز وزارت خزانہ نے بذریعہ ایکس ( ٹوئٹر) پر بھی جاری کی۔

پریس ریلیز میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جو اضافہ کیا گیا وہ درج ہے جبکہ قیمت بڑھنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمتیں بھی درج ہیں۔

petrol price

federal government

IMF

Petroleum products

petroleum prices

Petroleum Levi