Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا اقدام چیلنج

عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، درخواستگزار کی استدعا
شائع 14 ستمبر 2023 09:38am
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری۔ فوٹو — فائل
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری۔ فوٹو — فائل

لاہور: الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5 برس ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف اور الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط میں کہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، وزارت قانون کا صدر کو جوابی خط

الیکشن کی تاریخ: صدر مملکت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، ماہر قانون

دوسری جانب گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن ملک بھر میں بیک وقت 9 نومبر کوانتخابات کرانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

supreme court lahore registry

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)