Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روزانہ چہرے پر کچا دودھ لگانا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

خواتین کیلئے "سیلف کئیر" کرنا اب گھروں میں بھی ممکن
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 01:00pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پُرکشش چہرہ کس خاتون کو پسند نہیں، خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنے چہرے کی جلد کو لے کر کچھ زیادہ ہی فکر مند رہتی ہیں کیونکہ پُرکشش چہرہ ہی خوبصورتی کی ضمانت ہوتا ہے۔

خواتین کی ایک بڑی تعداد ”اسکن کئیر“ کی مہنگی مصنوعات پر ایک خطیر رقم خرچ کر دیتی ہیں اور ان مصنوعات سے شاید ہی کوئی استفادہ حاصل کرتا ہو۔

گھروں میں موجود کئی ایسی اشیاء ہیں جن سے خواتین اپنی ”سیلف کئیر“ باآسانی کرسکتی ہیں۔

صبح ناشتے کے بعد دودھ پینا ایک قدیم روایت ہے جو آج تک چلی آرہی ہے، کیونکہ وٹامنز، بایوٹن، پوٹاشیم، کیلشیم، لیکٹک ایسڈ، میگنیشیم، سیلینیم، اور پروٹین سے بھرپور دودھ آپ کو بیش بہا فوائد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

دانوں و مہاسوں والی جلد کی حفاظت اتنی بھی مشکل نہیں

خواتین منہ دھوتے ہوئے کن باتوں کو نظرانداز کردیتی ہیں

روزانہ چہرے پر برف لگانا کیوں ضروری ہے؟

لیکن اب نہ صرف دودھ پینا بلکہ چہرے پرکچا دودھ لگانا بھی آپ کو حیرت انگیز فوائد دے سکتا ہے۔

دودھ موئسچرائزر اور کلینزر کے طور پر بھی کام کرتا ہے جس سے یہ خوبصورتی کی مصنوعات میں ایک مقبول جزو بن جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کچے دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ ایک نرم ایکسفولینٹ ہے جو جلد کے مردہ خلیات کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔

کچا دودھ چہرے کی جلد کیلئے کیسے فائدہ مند ہے؟

ماہرین کے مطابق ضروری غذائی اجزاء، انزائمز اور فائدہ مند بیکٹیریا سے بھرپور کچا دودھ جلد کے لیے یہ فوائد فراہم کرتا ہے۔

جلد کو نم کرتا ہے

کچا دودھ موسچرائزنگ خصوصیات لیے ہوئے ہے جو جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس میں قدرتی فیٹس، پروٹین اور پانی ہوتا ہے جو جلد کی نمی کے توازن کو بحال کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے بھی اہم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کچے دودھ کو چہرے پر لگایا جاتا ہے تو یہ جلد پر ایک حفاظتی لئیربناتا ہے جو جلد کو نرم و ملائم کرتی ہے۔

جلد کے مسائل کو دور کرتا ہے

کچے دودھ کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات جلد کے مختلف مسائل جیسے مہاسوں اور جلد میں جلن کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ دھوپ کے باعث سرخ چہرے کی تکلیف کو کچے دودھ کی مدد سے باآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔

اینٹی ایجنگ خصوصیات

وٹامن اے، وٹامن ڈی اور وٹامن ای جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ بیٹا کیسین پروٹین (beta-casein proteins) سے بھرپور کچا دودھ جلد کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے قبل از وقت بڑھاپے سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹس آکسیڈیٹو اسٹریس کا مقابلہ کرنے، کولیجن کی پیداوار کو فروغ دینے اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Benefits

Beauty Tips

healthy lifestyle

raw milk