Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

مولا جٹ واحد پاکستانی فلم تھی جس کی فیسٹیول میں اسکرینگ ہوئی
شائع 14 ستمبر 2023 08:06am

ناروے میں ہونے والے سالانہ بالی ووڈ فلم فیسٹیول میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بہترین ایوارڈ حاصل کرلیا۔

فلم ساز بلال لاشاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی فلم کو ناروے میں ہونے والے ’بالی ووڈ فلم فیسٹیول‘میں بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ واحد پاکستانی فلم تھی جس کی فیسٹیول میں اسکرینگ ہوئی۔

اس سے قبل بھارتی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور انہیں ہی ایوارڈز دیے جاتے ہیں لیکن اس بار اس میں واحد پاکستانی فلم کو بھی پیش کیا گیا۔

دوسری جانب دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں شامل مرزا گوہر رشید نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے ہدایتکار بلال لاشاری کو مبارکباد دی ۔

Bilal Lashari

The legend of Maula jutt