Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار گوہر رشید اور آمنہ الیاس کا ’تین تارا‘

دونوں اداکار جلد زی فائیو کی ویب سیریز میں نظر آئینگے
شائع 14 ستمبر 2023 01:20am

مقبول اداکار گوہر رشید اور اداکارہ آمنہ الیاس کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ دونوں ہی جلد ایک منفرد ویب سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے صحافی حسن کاظمی کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی ہے تاہم آمنہ الیاس نے ابھی تک اس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ گوہر رشید اور آمنہ الیاس ’تین تارا‘ نامی ویب سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایات کاشف نثار دیں گے اور اس کی کہانی بی گل نے لکھی ہے۔

مذکورہ ویب سیریز کی شوٹنگ جلد ہی شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ذی فائیو اسٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔

Teen tara

Gohar rasheed