Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیے گئے

عامرعبداللہ کو قبائلی امور، انڈسٹری اور کامرس کا قلمدان دے دیا گیا۔
شائع 13 ستمبر 2023 10:33pm

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیے گئے ہیں، نئے قلمدانوں سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قلمدانوں میں ردوبدل کرنے کے بعد انجینئر عامر ندیم درانی سے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور انڈسٹری کامرس اور فنی تعلیم کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

نگراں وزیر عامر ندیم کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔

عامرعبداللہ کو قبائلی امور، انڈسٹری اور کامرس کا قلمدان دے دیا گیا۔

ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ سے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزارتیں واپس لی گئیں۔

نگراں مشیر ڈاکٹر سرفراز علی کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ توانائی اور منرل ڈیولپمنٹ کے قلمدان دیے گئے ہیں۔

ظفراللہ خان سے آبپاشی کا قلمدان واپس لے کر ہاؤسنگ کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔

Caretaker Cabinet of Khyber Pakhtunkhwa