Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر کا خط: پوری قوم کی نگاہیں اب سپریم کورٹ پر لگی ہیں، پی ٹی آئی

صدرِمملکت کے اقدام کے بعد قوم میں امید جاگی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی
شائع 13 ستمبر 2023 09:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط اور اس میں انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے آئین کے تحت اپنا دستوری فریضہ سرانجام دیا ہے۔

کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیےمیں کہا گیا کہ صدرِ مملکت نے معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوایا ہے، پوری قوم کی نگاہیں اب سپریم کورٹ پر لگی ہیں، سپریم کورٹ دستور کے حوالے سے اپنا آئینی کردار نبھائے اور الیکشن کمیشن کو 6 نومبر تک انتخابات کے انعقاد کا پابند بنائے۔

مزید پڑھیں

صدر کی جانب سے نگراں کابینہ میں تقرریوں پر الیکشن کمیشن کا سیکریٹری وزیراعظم کو خط

الیکشن کی مجوزہ تاریخ: ’لگتا ہے خط سابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر لکھا گیا‘

الیکشن کی تاریخ: صدر مملکت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، ماہر قانون

کورکمیٹی نے کہا کہ صدرِمملکت کا اقدام خوش آئند ہے، صدرِمملکت کے اقدام کے بعد قوم میں امید جاگی ہے۔

President Arif Alvi

Election date

general elections 2023

Letter to chief Election Commissioner