Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نمائش کیلئے پیش خلائی مخلوق کی لاشوں کا ماجرا کیا ہے

لاشیں زمین کے ارضی ارتقا کا حصہ نہیں ہیں، دعویٰ
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 11:41pm
میکسیکو کی پارلیمنٹ میں اڑنے والی نامعلوم  aشیاء کے بارے میں بریفنگ کے دوران مبینہ طور پر ’غیر انسانی‘ مخلوق کi باقیات دکھائی گئیں (تصویر:رائٹرز)
میکسیکو کی پارلیمنٹ میں اڑنے والی نامعلوم aشیاء کے بارے میں بریفنگ کے دوران مبینہ طور پر ’غیر انسانی‘ مخلوق کi باقیات دکھائی گئیں (تصویر:رائٹرز)

میکسیکو کی پارلیمنٹ میں بدھ کو امریکی حکام، میکسیکن سیاست دانوں، سائنسدانوں اور محققین کی موجودگی میں چھوٹی چھوٹی خلائی مخلوقات کی لاشوں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا، جو پیرو کے علاقے کوسکو میں پائی گئی تھیں۔

میکسیکو کے ایک صحافی اور خلائی مخلوق کے ماہر جیمی موسن نے حلفیہ گواہی دی کہ ممی شدہ یہ مخلوقات ایک ہزار سال پرانی ہیں اور ان کا کسی زمینی مخلوق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر ان خلائی مخلوقات کے ڈی این اے کا تقریباً ایک تہائی حصہ نامعلوم ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسن کے یہ دعوے ثابت نہیں ہوئے ہیں اور وہ سد دے پہلے بھی اسی طرح کی دریافتوں کا دعویٰ کرچکے ہیں جنہیں بعد میں غلط ثابت کردیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ میں ہوئی اس عوامی سماعت میں موسن نے مبینہ اجنبی لاشوں کی نمائش کرنے سے پہلے خلائی جہازوں (UFOs) اور نامعلوم غیر معمولی مظاہر کی کئی ویڈیوز دکھائیں۔

ایک لاش دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ نمونہ ہمارے زمینی ارتقاء کا حصہ نہیں ہے… یہ وہ مخلوق نہیں ہیں جو UFO کے ملبے سے ملیں۔ یہ ڈائیٹم (الگی) کانوں میں پائی گئی تھیں اور بعد میں فوسل بن گئی تھیں۔

موسن کے مطابق، مبینہ غیر انسانی لاشوں کا میکسیکو کی خود مختار نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مطالعہ کیا تھا جنہوں نے پایا کہ نمونوں کے 30 فیصد سے زیادہ ڈی این اے ”نامعلوم“ تھے۔

یو ایف او لوجسٹ نے سماعت کے دوران نمونوں کے ایکس رے بھی دکھائے۔

ماہرین نے حلف کے تحت گواہی دی کہ ان لاشوں میں سے ایک کے جسم میں کے اندر ”انڈے“ نظر آتے ہیں، جب کہ دونوں کے بہت ہی نایاب دھاتوں جیسے کہ اوسمیم سے بنی امپلانٹس ہیں۔

امریکی بحریہ کے سابق پائلٹ ریان گریوز نے بھی سماعت میں شرکت کی جنہوں نے اس سال کے شروع میں امریکی کانگریس کو بتایا تھا کہ نامعلوم فضائی مظاہر امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

UFOs

Aliens

Alien Corpses

Mexican Parliament

Jaime Maussan