Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیاء کپ: سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل آدھی پاکستانی ٹیم تبدیل

ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
شائع 13 ستمبر 2023 08:16pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیاء کپ کے سپر فور میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیائ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

pakistan vs sri lanka

ASIA CUP 2023

Super Four