Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف کا دورہ ترکیہ، پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا

ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 08:27pm
تصویر: ایکس/پاکستان آرمڈ فورسز نیوز
تصویر: ایکس/پاکستان آرمڈ فورسز نیوز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان سمیت وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ترک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ترکیہ کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے معیار کی تعریف کی۔

ترک رہنماؤں نے رواں سال فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مصیبت اور خوشی کے لمحات میں کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتا رہے گا۔

آرمی چیف کو وزیر دفاع اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے، پاک فوج ترکیہ کی بَری افواج کو متعدد شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

turkiye

Army Chief General Asim Munir