Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کی تاریخ: ’اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا 15 دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا‘

صدر مملکت ڈاکلٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشنز کی تاریخ دیے جانے کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ...
شائع 13 ستمبر 2023 05:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکلٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشنز کی تاریخ دیے جانے کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ‏صدر نے الیکشن کی تاریخ کی تجویز دینے کے لیے میرے ہی یوم پیدائش 6 نومبر کے دن کا انتخاب کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا 11 سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل ہوگی اور اُکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کی ورکنگ کیمٹی بھی رنگ دکھائے گی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرے گی۔

شیخ رشید کے مطابق پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے اسی سال ہوجانا ہے اور 30 دسمبرتک حقیقی فیصلے آجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر تک یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

Sheikh Rasheed Ahmed