Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر والوں سے پیسے پٹورنے کیلئے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچانے والا شخص پولیس نے دھر لیا

ملزم کہاں چھپا بیٹھا تھا؟
شائع 13 ستمبر 2023 05:47pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں کروڑوں روپے تاوان کیلئے اپنے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچانے والا شخص پولیس نے ڈھونڈ نکالا، مغوی نے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا کا ناٹک کیا۔

ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چار ماہ قبل شالیمار کے علاقے سے تاجر کے تینتیس سالہ بیٹے محمد وسیم کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا۔

چند دن بعد گھر والوں کو مختلف جعلی نمبروں سے کالز آنا شروع ہوگئیں کہ وہ تین کروڑ روپے تاوان دیں۔

ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ محمد وسیم اپنی ہی تصاویر اتار کر گھر والوں سے مختلف اوقات میں پیسے منگواتا رہا۔

بعد ازاں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو سندھ سے گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ سب گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لیے کیا۔

kidnapped