Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاء کپ سے باہر

زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ 17 رکنی اسکواڈ کا جوائن کرلیا۔
شائع 13 ستمبر 2023 05:32pm

ایشیاکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء کپ میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ 17 رکنی اسکواڈ کا جوائن کرلیا ہے۔

زمان خان آج الصبح کولمبو پہنچ چکے ہیں وہ آج پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کے کندھے میں چوٹ آئی تھی، ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی نگرانی جاری ہے، آئی سی سی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا۔

دوسری جانب بھارت کے خلاف ہی میچ میں حارث رؤف نے بھی بالنگ نہیں کروائی تھی تاہم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔

ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ باؤلرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ٹیم کا میڈیکل پینل ان سب سے اہم ورلڈ کپ سے قبل بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کررہا ہے۔

Injury

Naseem shah

ASIA CUP 2023