خواتین عمرہ زائرین کے لباس پرسعودی عرب نے نئے ضوابط جاری کردیے
سعودی حکام کی جانب سے خواتین عمرہ زائرین کے لباس کے حوالے سے چند ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے جس میں حکام نے اپنے نئے قوانین کو واضح کیا ہے۔
ان قوانین میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر کرنے والی خواتین کے لباس سے متعلق تین قواعدوضوابط جاری کیے گئے ہیں۔
قوانین میں خواتین عمرہ زائرین کو شائستہ لباس پہننے جبکہ آرائشی لباس پہننے سے منع کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
عمرہ سیزن کب شروع ہوگا، سعودی عرب نے تاریخ دے دی
’آپ سچ میں بہت متاثرکُن ہیں‘ ، نادیہ جمیل کے مداحوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل
امیر بننے کی راہ میں رُکاوٹ 6 عادات
حکام نے خواتین کو تنگ اور ہلکا لباس زیب تن کرنے کی بھی ممانعت کی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین کسی بھی لباس میں عمرہ کے لیے مسجد الحرام جا سکتی ہیں بشرط یہ کہ وہ لباس ان تینوں تقاضوں کو پورا کرتا ہو۔
Comments are closed on this story.