Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آپ سچ میں بہت متاثرکُن ہیں‘ ، نادیہ جمیل کے مداحوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل

'خود کو خوش کیسے رکھا جاسکتا ہے۔ اپنی عزت کیسے کروائی جاتی ہے'
شائع 13 ستمبر 2023 02:47pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

نادیہ جمیل کا نام اب شوبزسے ہٹ کر ان کی سماجی خدمات کیلئے زیادہ جانا جاتا ہے، کئی لے پالک بچوں کو معاشرے کا کارآمد انسان بنانے والی نادیہ مختلف حوالوں سے اپنی فلاحی خدمات کیلئے بھی سراہی جاتی ہیں۔

پاکستان میں تو نادیہ کے مداحو ں کی کوئی کمی نہیں لیکن اب اس فہرست میں سرحد پار سے مشہورمعروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

ثانیہ نے نادیہ جمیل کے نئے اقدام پر انہیں متاثر کن شخصیت قرار دیتے ہوئے ایکس پر تعریفی پوسٹ کی ہے۔

نادیہ نے گزشتہ روز طویل ٹویٹ میں بچپن میں جنسی استحصال سہنے والوں کیلئے خاص پیغام دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ خود بھی اس تلخ حقیقت کا سامناکرچکی ہیں۔

یہ ایکس پوسٹ ان کی کمپین ’ناٹ مائی شیم‘ کا حصہ ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگرکسی کو بچپن میں جنسی زیادتی یا ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تو یہ خود ایسا کرنے والے کیلئے شرمناک ہے نہ کہ سہنےوالے کے لیے۔

انہوں نےnotmyshame کے ہیش ٹیگ والی ٹی شرٹ زیب تن کیے اپنی دلکش تصاویر بھی شیئرکیں۔

مزید پڑھیں:

اداکارہ نادیہ جمیل نے پانی میں ڈوبے اپنے گھرکی ویڈیو کلپس شئیر کردی

’مجھے گڑیا چاہیے‘، رضوانہ کی نادیہ جمیل سے ملاقات

نادیہ جمیل نے رضوانہ تک اس کی ’ڈولی‘ پہنچادی

نادیہ جمیل نے اپنی جدوجہد کے حوالے سے بتایا کہ وہ فخرسے کہہ سکتی ہیں کہ انہوں نے تمام مشکلات کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ زندگی میں بہت گہرے درد سے گزریں جب ان میں خود اعتمادی بھی نہ تھی، یہ سب لوگوں سے اس وقت تک چھپایا جب تک انہوں نے یہ نہیں جان لیا کہ خود کو خوش کیسے رکھا جاسکتا ہے۔ اپنی عزت کیسے کروائی جاتی ہے۔

اس پوسٹ کو پڑھ کر ری پوسٹ کرنے والی ثانیہ مرزا نے کیپشن میں نادیہ کو بتایا کہ، ’آپ سچ میں بہت متاثرکُن ہیں‘۔

ثانیہ نے بتایا کہ میں نادیہ کو مسلسل فالو کرتی آرہی ہوں اور وہ بہت زیادہ حیرت انگیز ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل کو2020 میں بریسٹ کینسرکی تشخیص ہوئی تھی جس کا لندن میں کامیاب علاج ہوا اور اداکارہ کو2021 میں کینسر فری قرار دیا گیا۔

sexual harassment

Sania Mirza

lifestyle

Nadia Jamil

X Twitter