Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اب ائرپورٹ پر جلدی نہیں بلکہ دیر سے پہنچنا فائدہ مند ہے

تاخیرسے جانے والوں کو اکانومی کے بجائے بزنس کلاس بھی مل سکتی ہے
شائع 13 ستمبر 2023 04:00pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

فلائٹ ہو اور وقت پرپہنچنے کی ٹینشن نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں کیونکہ فلائٹ اٹینڈنٹس ہمیشہ ائرپورٹ پر جلدی پہنچنے پر زور دیتے ہیں۔

لیکن انہی فلائٹ اٹینڈنٹس میں سے ایک نے مسافروں کو تاخیر سے ائرپورٹ پہنچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کے مطابق ائرپورٹ دیرسے پہنچنا فائدہ مند ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن کی ائرہوسٹس کمیلا جوکو بجا کووو نے ایک انٹرویومیں ائرپورٹ وقت پر پہنچنے کو ایک فن قرار دیا ہے۔

ائر ہوسٹس کا کہنا ہے کہ ’اگرآپ اپنی فلائٹ سے بہت پہلے ائرپورٹ پہنچیں تو آپ کو کافی دیر انتظار کرنا پڑے گا اور اگر بہت دیر کریں تو پروازچھوٹ بھی سکتی ہے، ایسے میں ائرپورٹ پہنچنے کے صحیح وقت کا معلوم ہونا بھی ایک ہنر ہے‘۔

مزید پڑھیں:

’راکھی نہیں فاطمہ بولو‘، عمرے کے بعد ائرپورٹ پر اداکارہ کا مکالمہ

کراچی: مسافروں کا وقت بچانے کیلئے ائرپورٹ پرنئی سہولت متعارف

امیر بننے کی راہ میں رُکاوٹ 6 عادات

ان کے مطابق اگر آپ پرواز کے لیے تھوڑی دیر سے ائرپورٹ پہنچتے ہیں تو ائر لائن آپ کو بزنس کلاس میں سیٹ بھی دے سکتی ہے۔

تاہم یہ ہمیشہ نہیں ہوتا ہے، لہذا ہر بار اس بات کی امید نہیں رکھنی۔

کمیلا جوکو بجا کوو کے مطابق اکثر ائر لائنز اپنی گنجائش سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کرتی ہیں، لیکن سب کے سب مسافر پرواز تک نہیں پہنچ پاتے، جس سے بہت سی سیٹیں خالی رہ جاتی ہیں۔

اس صورت حال میں ائرپورٹ دیر سے پہنچنے کا سب سے بڑا فائدہ بزنس کلاس میں نشست حاصل کرنا ہے۔

Flights

lifestyle

Benefits

Airports

business class