Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد : بزرگ خاتون ڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق

حادثہ لفٹ آپریٹر کی غلطی سے ہوا
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 03:08pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حدود میں ڈولی لفٹ سے بزرگ خاتون پاؤں پھسلنے کے باعث گرنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

گلیات میں ڈولی لفٹ سے پاؤں پھسل کر75 سالہ خاتون سوسن جان زوجہ علی زمان نیچے گر گئیں، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئی۔

انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ چل بسیں۔ بگنوتر پولیس نے قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لیے فوری طور پر لفٹر آپریٹر کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

خاتون کے ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے انکار کر دیا ہے

خیبر پختونخوا

Abbottabad