Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاطمہ قتل کیس: حنا شاہ اور والد کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ، ملزمان فرار

رانی پور حویلی کو سرچ کرنے کے بعد بھی ملزمان ہاتھ نہ آئے
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 01:39pm
مقتولہ فاطمہ فرڑو۔ فوٹو — فائل
مقتولہ فاطمہ فرڑو۔ فوٹو — فائل

خیرپور فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ حنا شاہ اور اس کے والد فیاض شاہ کے گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تاہم دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

خیرپور اور کراچی پولیس نے ملزم سید فیاض کے بھائی سابقہ ضلع ناظم سید نیاز شاہ کے کراچی گھر میں چھاپہ مارا، ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تاہم دونوں ملزمان چھاپے سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی اجنب سے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ خیرپور پولیس اور لیڈیز پولیس نے جمع ہوکر حویلی کو سرچ کیا مگر وہاں بھی ملزمان ہاتھ نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

فاطمہ قتل کیس: ملزم اعجاز قاضی کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل

رانی پور ملازمہ تشدد کیس کی ہولناکیاں، ’مجھے ہنساؤ، ناچو، آپس میں لڑو‘

فاطمہ قتل کیس: مرکزی ملزم اسد شاہ کی کراچی منتقلی اور ڈی این اے ٹیسٹ

دوسری جانب پولیس گرفتار مرکزی ملزم اسد شاہ سے دوسرا موبائیل برآمد کرا سکی نہ اس سے پہلے موبائل کا پن کوڈ حاصل کر سکی ہے۔

Khairpur

fatima Marder case

fatima murder case

Haveli