Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ بگٹی: فٹبالرز کی عدم بازیاب کیخلاف قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کا احتجاج

احتجاجی ریلی میں سیکیورٹی فورسزز سے بازیابی کی اپیل
شائع 13 ستمبر 2023 01:20pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

ڈیرہ بگٹی پانچ دن گزرنے کے بعد بھی مغوی فٹبالرز بازیاب نہ ہونے پر آج پانچویں روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

پانچ روز گزرنے کے باوجود بھی فٹبالرز کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی جس کے بعد مقامی قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

آج ڈیرہ بگٹی ٹاؤن میں میرلیاقت بگٹی کی سربراہی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

احتجاجی ریلی میں سیکیورٹی فورسزز اور اداروں قبائلی وڈیروں سے اپیل کی گئی کہ وہ فٹبالروں کے بازیابی کے لیے کوشش کریں تاکہ وہ واپس آسکے۔

احتجاج میں سابق منتخب نمائندگان شاہ زین بگٹی، گہرام بگٹی ،ڈپٹی کمشنر سمیت تمام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔

بلوچستان

Dera Bugti