Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی 13 گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت

محسن نقوی نے حکومتی ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
شائع 13 ستمبر 2023 11:22am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تین وزراء اور اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں 9 مئی اورجڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کاحکم دیا ا ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

محسن نقوی کو بریفنگ دی گئی کہ جڑانوالہ میں 9 گرجا گھروں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی، نگران وزیراعلیٰ نے جڑانوالہ میں دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

lahore

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

Jaranwala Incident