Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی چوروں پر 1 کروڑ 44 لاکھ کے جرمانے عائد، 8 افراد گرفتار

56 بجلی چوروں کے خلاف تھانہ شرقپور میں 16 مقدمات درج
شائع 13 ستمبر 2023 09:57am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

پنجاب میں بجلی چوری کرنے والے 122 سے زائد صارفین پر 1 کروڑ 44 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔

ضلع شیخوپورہ کے شرقپور شریف میں 56 بجلی چوروں کے خلاف تھانہ شرقپور میں 16 مقدمات درج کرکے 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ بجلی چوروں پر ایک کروڈ 25 لاکھ روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔

دوسری جانب رحیم یارخان میں بھی بجلی چوری کے خلاف میپکو کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، میپکو نے 6 روز میں 166 سے زائد صارفین کی بجلی چوری پکڑ لی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپرا کی تمام ڈسکوز کو ہنگامی بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت

بجلی کا استعمال 500 یونٹ کم لیکن بل 50 ہزار زیادہ؟ نادیہ حسین سخت برہم

میپکو سرکل کا کہنا ہے کہ 166 سے زائد بجلی چوری کرنے والے افراد پر 19 لاکھ روپے کے جرمانے کئے ہیں۔

punjab

rahim yar khan

Electricity theft

sharakpur shareef