Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: سیلاب کے دوران 70 مگرمچھ فرار، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

شہریوں کو گھرکے میں رہنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 03:53pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

جنوبی چین کے شہر ماؤمنگ میں سمندری طوفان ہائیکوئی سے سیلابی صورتحال ہوئی، تو موقع پاتے ہی ایک فارم سے 70 سے زائد مگرمچھ فرار ہوگئے ۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر ماومنگ کے ارد گرد سیلاب کی وجہ سے مگرمچھ کے فارم کی ایک جھیل سے 70 سے زائد نکل پڑے، جن کی تلاش کی جارہی ہے، شہریوں کو گھرکے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

گلوبل ٹائمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مگرمچھوں کو فارم کے اطراف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مگرمچھ ’سیامی‘ نسل کے ہیں، جو تازہ پانی میں نشوونما پاتے ہیں، ان کی لمبائی 10 فُٹ تک لمبی اور اوسطاً وزن 75 کلوگرام ہو سکتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ماؤمنگ میں حکام نے مچھوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والے مگرمچھوں میں 69 بڑے اور چھ چھوٹے ہیں۔

سمندری طوفان ہائیکوئی پچھلے ایک ہفتے سے جنوبی ایشیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، جس سے اب تک سات ہلاکتوں کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 8 پکڑے گئے ہیں اور کچھ کو مبینہ طور پر گولی مار دی گئی ہے یا بجلی کا کرنٹ لگ گیا ہے۔

نیشنل ریڈیو (سی این آر) نے مقامی ایگریکلچر بیورو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ مگرمچھ اب بھی پانی میں ہیں اور کئی سرکاری محکمے انہیں پکڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں مگرمچھوں کو ان کی جلد کے ساتھ ساتھ ان کے گوشت کے لیے بھی پالا جاتا ہے، جسے بعض اوقات روایتی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

china

Crocodile