Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گوگل پر مارکیٹ میں غلبہ برقرار رکھنے کیلئے سالانہ 10 ارب ڈالر ادا کرنے کا الزام

گوگل کی مالیت تقریباً 1700 ارب ڈالر سے زائد ہے، امریکی محکمہ انصاف
شائع 13 ستمبر 2023 09:25am
فوٹو — روٹرز
فوٹو — روٹرز

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اور سرچ انجن گوگل مارکیٹ میں غلبہ برقرار رکھنے کے لئے سالانہ 10 ارب ڈالر ادا کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی ایک وفاقی عدالت میں امریکی محکمہ انصاف کے وکلاء نے سرچ انجن گوگل کے خلاف ایک تاریخی اینٹی ٹرسٹ کیس میں ابتدائی دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوگل اپنی دولت اور اثر و رسوخ کو مسابقت کو دبانے اور مقبول ترین سرچ انجن کی حیثیت سے اپنا غلبہ برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

گوگل نے جواب دیا کہ انٹرنیٹ صارفین اس کے معیار کی وجہ سے سرچ انجن پر انحصار کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے سربراہ کینتھ ڈنٹزر نے کہا کہ گوگل ان مراعات یافتہ عہدوں کے لیے سالانہ 10 ارب ڈالر سے زائد رقم ادا کرتا ہے۔

ناقدین طویل عرصے سے ٹیکنالوجی کی صنعت میں اجارہ داری پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں، جہاں مٹھی بھر بڑی کمپنیاں بشمول گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ مارکیٹ کے زیادہ تر حصے کو کنٹرول کرتی ہیں، ان کا اثر و رسوخ مقبول پلیٹ فارمز سے لے کر ڈیٹا کے حصول اور آلات تک پھیلا ہوا ہے۔

مثال کے طور پر، گوگل اکیلے سرچ انجن مارکیٹ کا تقریبا 90 فیصد کنٹرول کرتا ہے۔ جو بائیڈن انتظامیہ نے جولائی میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان انضمام کے لیے سخت قوانین کا اعلان کرتے ہوئے اینٹی ٹرسٹ معاملات پر زیادہ مخالفانہ موقف اختیار کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت تقریبا تین سال قبل شروع ہونے والا موجودہ کیس جدید دور کی ٹیکنالوجی کی مبینہ اجارہ داریوں کو دور کرنے کے لیے اب تک کی سب سے پرعزم حکومتی کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ بحث 10 ہفتوں تک جاری رہے گی جس میں گوگل اور ایپل جیسی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام گواہی دیں گے۔ جج امیت مہتا کے اگلے سال تک کوئی فیصلہ جاری کرنے کا امکان نہیں اور گوگل کے خلاف فیصلے کا مطلب کمپنی پر لگام لگانے کے اختیارات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور ٹرائل ہوگا۔

منگل کے روز گوگل کے وکیل جان شمٹلین نے کہا کہ جو صارفین کسی دوسرے سرچ انجن پر منتقل ہونا چاہتے ہیں وہ صرف چند آسان کلک کے ساتھ ایسا کرسکتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ صارفین اپنی سہولت اور قابلیت کی وجہ سے گوگل کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ اپنی ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر پھیلنے سے پریشان ہیں، گوگل نے حل فراہم کردیا

اینڈرائیڈ فونز سے اب مفت سیٹلائٹ ایس ایم ایس کیے جاسکیں گے

گوکل نے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون سمیت کئی نئی اور دلچسپ سروسز متعارف کروادیں

دریں اثنا، محکمہ انصاف کی قانونی ٹیم نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے دیگر کمپنیوں کو اپنی مرضی کے مطابق موڑنے کے لئے اتنے بڑے قد کا استعمال کیا ہے، گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار ہے اور اس کی مالیت تقریبا 1700 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

google

United States

United States Department of Justice