Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

گردے میں پتھری کی بڑی وجہ اس وٹامن کی زیادتی ہے

کسی چیز کی زیادتی بھی بڑے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے، ماہرین
شائع 13 ستمبر 2023 10:47am
تصویر: میڈیکل نیوز ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: میڈیکل نیوز ٹوڈے/ویب سائٹ

کہا جاتا ہے کہ قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے ”وٹامن سی“ سب سے ضروری وٹامنز میں سے ایک ہے، تقریباً تمام پھلوں اور سبزیوں میں یہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

یہ نہ صرف زخموں کو بھرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ ہماری ہڈیوں کوصحتمند بنانے کے ساتھ ساتھ دماغ کے افعال کوبھی بہتر کرتا ہے۔

وٹامن سی کیوں ضروری ہے؟

وٹامن سی ایک اہم غذائیت ہے جو قوتِ مدافعت بڑھانے والی خصوصیات رکھتا ہے، یہ انفیکشن کو روکنے اور کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین مون سون میں بیکٹیریا اور وائرس سے تحفظ کے لیے وٹامن سی سے بھرپور کھانوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں

مون سون میں تیزی سے گرتے بالوں کی باآسانی حفاظت ممکن ہے

روکھے بال کس وٹامن کی کمی کی علامت ہیں؟

لیموں میں پایا جانے والا وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے اور مون سون کے موسم میں پیدا ہونے والے مختلف انفیکشنز سے بچانے میں خاص طور پر مؤثر ہے۔

لیکن خیال رہے کسی بھی چیز کی زیادتی بڑے نقصان سے دوچار کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہے، وٹامن سی کی زیادتی انسانی جسم کے نظام کو بہت بری طرح متاثر کرتی ہے۔

وٹامن سی کے منفی اثرات

ماہرین نے اعتدال میں وٹامن سی کے استعمال پر زور دیا ہے کیونکہ وٹامن سی کی زیادتی ہماری صحت کو اس طرح متاثر کر سکتی ہے۔

معدے کی تکلیف

کسی بھی سپلیمنٹ کے ذریعے بہت زیادہ وٹامن سی کا استعمال معدے کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ متلی، پیٹ میں درد اور گیس کی وجہ بنتا ہے۔

گردے میں پتھری

وٹامن سی کا زیادہ استعمال گردے میں پتھری کی وجہ بن سکتا ہے، وٹامن سی جسم میں آکسیلیٹ کی شکل اختیار کرتا ہے جو کیلشیم کے ساتھ مل کر گردے میں پتھری کی نشوونما کا باعث بنتا ہے۔

آئرن کو جذب نہیں کرتا

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کی بھاری مقدار آئرن کے جذب کے عمل کو متاثر کرتی ہے، جوممکنہ طور پر آئرن کی کمی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

غذائیت کے توازن کو خراب کرنا

وٹامن سی کا زیادہ استعمال جسم میں دیگر ضروری وٹامنز اور معدنیات کے توازن میں خلل ڈالتا ہے۔ یہ کچھ غذائی اجزاء کے جذب ہونے میں مداخلت کرتا ہے جوعدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔

جلد کی چمک یا سرخی

کچھ افراد جب وٹامن سی سپلیمنٹس کی زیادہ خوراک لیتے ہیں تو ان کی جلد سرخ ہوسکتی ہے۔ وٹامن سی کا یہ ایک عارضی منفی اثر ہے۔

صحت

Side Effects

healthy lifestyle

vitamin C