Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادر علی اب فون بھی نہیں اٹھاتا، پرانے ساتھی کا شکوہ

یوٹیوبر نادر علی کو پرینک میں ہم نے متعارف کروایا تھا
شائع 13 ستمبر 2023 08:13am

نادر علی ایک مشہور یوٹیوبر ہیں جنہوں نے اپنی مشہور پرانک ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے بعد اب پوڈ کاسٹ کے زریعے شہرت کمارہے ہیں تاہم اپنے پوڈکاسٹ میں غیر مناسب سوالات پوچھے جانے کی وجہ سے ان دونوں وہ ایک متنازع شخصیت بنے ہوئے ہیں ۔

حال ہی میں نادر علی کے پرانے اور بہت مشہور ساتھی عامر بابا (عامر چپاتی) نے نادر علی کے بدلے ہوئے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

اسد علی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کامیڈین عامر بابا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ نادر علی اسے بالکل بھول گیا ہے، ہم نے نادر علی کو زارا ہٹ کے شو میں متعارف کرایا تھا جو وہ مین اسٹریم میڈیا کے لیے کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نادر علی صرف کامیڈی ٹیم کا حصہ تھے بعد میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا۔

عامر بابا نے کہا کہ یوٹیوب پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد میں نے نادر علی کے رویے میں نمایاں تبدیلی دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نادر علی سمیت ہر پرانے ساتھی کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے ان کا فون نہیں اٹھایا۔

عامر بابا کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کو جو اب مشہور ہیں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کے فون اٹھائیں اور انہیں موقع دیں کیونکہ وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

Nadir Ali