Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پائلٹ نے 165 افراد سے بھرا مسافر طیارہ کھیتوں میں اتار دیا

طیارے کو ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی، حکام
شائع 13 ستمبر 2023 12:01am
تصویر۔۔۔ سوشل میڈیا
تصویر۔۔۔ سوشل میڈیا

روسی ایئرلائن کے پائلٹ نے مسافر طیارے کو خرابی کی وجہ سے سائبیریا کے کھیتوں میں ہنگامی طور پر اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورال ایئر لائنز اے 320 نے سائبیریا کے علاقے نوووسیبرسک کے علاقے کامینکا کے قریب ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

طیارہ 159 مسافروں اور عملے کے چھ افراد کو لے کر سوچی سے اومسک جا رہا تھا۔

بریکنگ ایوی ایشن نیوز اینڈ ویڈیوز آن ایکس کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

یورو نیوز کے مطابق روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے فضائی ٹریفک سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

russia

emergency landing

Ural Airlines