Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

دونوں واقعات میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
شائع 12 ستمبر 2023 08:17pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس پر ہوئے دو دستی بم حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے دونوں واقعات کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، تاہم دو راہگیر زخمی ہوگئے۔

دوسرا واقعہ نواحی علاقے شالکوٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر مصطفٰی آباد کے مقام پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

quetta

grenade attack

attack on police