Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، صدر

صدر کو چین، وینزویلا اور کولمبیا کے سفرا نے اسناد سفارتکاری پیش کردیں
شائع 12 ستمبر 2023 06:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چین، وینزویلا اور کولمبیا کے سفرا نے اسناد سفارتکاری پیش کردیں۔ صدر نے چین سے تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نے پاکستان میں چین کے نامزد سفیر چیانگ زئے دُنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین قابل اعتماد اور آزمودہ دوست ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔

صدر مملکت سے وینز ویلا کے نامزد سفیر ہوزے رافیل سلوا اپونٹے نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان وینز ویلا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سی پیک سے پاک چین مشترکہ معاشرہ تشکیل پائے گا، چینی صدر کا 10 برس پورے ہونے پر پیغام

سی پیک نے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کو نئی جلا بخشی، چینی نائب وزیراعظم

عارف علوی سے کولمبیا کے نامزد سفیر جولیو اینیبل ریانو ویلا نڈیا نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سفرا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔

china

CPEC

President Arif Alvi