Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی مقدمات: عمران خان 10 کیسز میں گنہگار قرار، 2 ہزار صفحات کا چالان تیار

چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا، جے آئی ٹی ذرائع
شائع 12 ستمبر 2023 05:28pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

سانحہ نو مئی کے حوالے سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی ہے، اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار پائے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 400 سے زائد شواہد ملے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چئیرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا ہے، نو مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے ہیں۔

مزید پڑھیں

عمران خان کو دیسی مرغ اور بکرے کا گوشت دینے کیلئے اکاؤنٹ میں کتنی رقم جمع کروائی گئی

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، القادر ٹرسٹ کیس میں عبوری ضمانت منظور

آڈیو لیک کیس: پولیس اور ایف آئی اے بشریٰ بی بی کو مسلسل ہراساں کررہے ہیں، وکیل

جے آئی ٹی حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔

دیگر نو مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے۔

چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔

imran khan

JIT

9 May

Challan