Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت نے ایک بار پھر خوشخبری سُنا دی

شہباز تاثیر اور سپر ماڈل نیہا راجپوت نے 2021 میں شادی کی تھی
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 08:23am
تصویر: ڈیلی ٹائمز/ویب سائٹ
تصویر: ڈیلی ٹائمز/ویب سائٹ

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

شہباز تاثیر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے بچے کا نام بھی بتایا۔

شہباز تاثیر نے لکھا کہ ’میری اہلیہ نے سب سے خاص اور شاندار ننھے بچے سلمان رافیل تاثیر کو جنم دیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ماں اور بچے دونوں اس وقت بہتر ہیں‘، اسی کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

مزید پڑھیں:

صبا فیصل دوسرے بیٹے کی شادی میں کون سی غلطیاں نہیں دہرائیں گی

’آپ نہ ہوتے تو میں کوئی چور اچکا ہوتا‘

علی رحمان کے بعد آریز احمد بھی خواجہ سرا بن گئے

واضح رہے کہ شہباز تاثیر اور سپر ماڈل نیہا راجپوت نے دو سال قبل 2021 میں شادی کی تھی، ان کا ایک بیٹا پہلے بھی ہے۔

نیہا شہباز تاثیر کی دوسری اہلیہ ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ماہین غنی سے 2010 میں شادی کی تھی، 2017 میں ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابق اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر اپنی ازدواجی زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

lifestyle

Newborn Baby

shehbaz taseer

neha rajpoot

babyboy