Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان : مفتی نور ولی کا دست راست بادشاہ خان دھماکے میں ہلاک

بادشاہ خان کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 05:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست بادشاہ خان ہلاک ہوگیا۔

بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا بادشاہ خان پاکستان فورسز کے خلاف دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔

بادشاہ خان کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد 2018 میں نور ولی محسود کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔

afghanistan

Badshah Khan