Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیو کراچی میں ملازمت سے لوٹنے والے دوبھائیوں سے ڈکیتی، ایک جاں بحق

لواحقین کا اسپتال عملے پر غفلت کا الزام
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 03:07pm

کراچی کے نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب فائرنگ سے زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت عمر ولد عارف کے نام سے ہوئی جو موٹر سائیکل پراپنے بھائی کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوارملزمان نے لوٹنے کے لیے روکنے کی کوشش کی تھی۔

مزاحمت پر فائرنگ سے عمرکو گردن اور پیٹ میں دو گولیاں لگی تھیں۔ اسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مقتول سرجانی ٹاؤن کا رہائشی اور صدر کے علاقے میں کام کرتا تھا۔

اہلخانہ کی سردخانے کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں بھائی صدرمیں واقع کال سینٹرمیں کام کرتےتھے اور وہاں سے چھٹی کے بعد گھر آرہے تھے کہ ملزمان نے دونوں کواسلحے کے زور پر روکنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر دونوں بھائیوں پر اندھا دھند گولیاں برسادیں۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ عباسی شہید اسپتال میں عمر کو بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی ، وہاں ک اسٹاف کا رویہ غیر مناسب تھا۔ سہولیات نہ ہونے کے باعث ہمیں جناح اسپتال جانے کا کہا گیا اور عمر زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمر کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول کے خول تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بحاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

karachi

Dacoity