Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصفہ بھٹو بھی ٹک ٹاک پر، پہلی ویڈیو دیکھ کر مخالفین کی تنقید

پی پی کے حامیوں نے بینظر بھٹو سے موازنہ شروع کردیا
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 06:52pm
تصویر؛ بزنس ریکارڈر/ویب سائٹ
تصویر؛ بزنس ریکارڈر/ویب سائٹ

پاکستان میں سوشل میڈیا کے بخار نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی نہ چھوڑا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دے دی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ”ٹک ٹاک“ پرحال ہی میں اپنا اکاؤنٹ بنایا۔

فالوورز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اطلاع دینے والی آصفہ نے درخواست کی کہ ان کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو فالو کیا جائے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’آخر کار میں نے بھی ٹک ٹاک جوائن کر لیا‘۔

نئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر آصفہ بھٹو نے اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے ایک قول ”سیاست کی جنت عوام کے قدموں تلے ہے“ کے ساتھ 20 سیکنڈ کا ایک کلپ بھی پوسٹ کیا۔

مزید پڑھیں:

اداکارہ ہاجرہ یامین کی فٹنس تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کاجول نے سوشل میڈیا سے بریک کیوں لیا؟ وجہ سامنے آگئی

جڑواں بہنیں جن کے صرف کپڑے ہی نہیں، نجی زندگی بھی ایک جیسی ہے

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم کے چند شاٹس لگائے گئے ہیں، کلپ کے آغاز میں میں ’ترقی و خوشحالی کا پیغام لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شاملِ کاروان ہیں بی بی آصفہ بھٹو زرداری‘ لکھا ہوا ہے۔

آصفہ بھٹو کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بننے کے بعد ایک جانب جہاں ملک میں آئندہ انتخابی مہم میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی اہمیت پر بات ہو رہی ہے تو وہیں صارفین کی جانب سے ان کا موازنہ شہید بے نظیر بھٹو سے بھی کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’بی بی کی تصویر آصفہ بھٹو بے نظیر‘۔

آصفہ بھٹو کی ٹک ٹاک انٹری کو ارمان نام کے ایک صارف نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کو ٹک ٹاکر کہنے والے اب ٹک ٹاک جوائن کر رہے ہیں، سارے ملکر عمران خان جتنے فالورز اکھٹے نہیں کر سکو گے‘۔

جہاں ایک طرف عمران خان کے مقابلے میں آصفہ بھٹو کو ٹک ٹاک استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو وہیں ایک صارف نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت اب سوشل میڈیا کے تمام فورمز استعمال کر رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل مقابلہ فیس بک اور ٹک ٹاک میں ہوگا کیونکہ سوشل میڈیا اب بہت اہم ہے اور یہ صرف ایکس تک محدود نہیں ہے۔

آصفہ بھٹو کو سارہ نامی صارف نے ملک کی ناکام معیشت اور عوام کی حالتِ زار کے بارے میں آگاہ کیا، اور فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ صارف نے کہا کہ ’ہم ہندوستان سے 30 سال جبکہ باقی دنیا سے 50 سال پیچھے ہیں‘۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اب سوشل میڈیا ایپ پر 7.8 ملین فالوورز جبکہ پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے فالوورز کی تعداد 6356 ہے۔

imran khan

asifa bhutto

TikTok

account