Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا مقبول انتقال کرگئے

سینیٹر رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے
شائع 12 ستمبر 2023 12:24pm

مسلم لیگ ن کے سینیٹررانا مقبول احمد انتقال کرگئے.

سینیٹر رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل ہونے کے باعث سیاست میں بھرپور طریقے سے سرگرم نہیں تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےرانامقبول کے بیٹے رانا طلال سے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

صداق سنجرانی کا کہنا تھا کہ رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹرین تھے۔

سینیٹر رانا مقبول احمد نے پولیس سروس کی وجہ سے فوجداری قوانین سے متعلق بہترین قانون سازی بھی کی۔

PMLN

rana maqbool