’آپ نہ ہوتے تو میں کوئی چور اچکا ہوتا‘
پاکستانی کک باکسر آغا کلیم نے بین الاقوامی ایم ایم اے چیمپیئن شپ ایونٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی گلوکارعلی ظفر کو دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ علی ظفرنہ ہوتےتو میں کوئی چور اچکا ہوتا۔
کک باکسر آغا کلیم نے حال ہی میں بین الاقوامی ایم ایم اے چیمپیئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
آغا کلیم نے اپنی اس شاندار جیت کا اعلان ایکس پرکیا، پوسٹ میں علی ظفر کو بھی ٹیگ کیا۔
جس کے فوری بعد گلوکارنے لکھا، ’حیرت انگیز! آپ پر ہر طرح سے یقین ہے، بہت فخر ہے آپ پر‘۔
مزید پڑھیں:
گلوکار علی ظفر اور اداکارہ عفت عمر کے ٹوئٹر پر لفظی وار
علی ظفر نے غلط سرخی کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت بتادی
نہ ڈائیلاگز نہ جگتیں، امریکی فنکاروں نے دل جیت لیے
تاہم ایکس پرعلی ظفر کی اس مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے آغا کلیم نے گلوکار کو اپنی جیت کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ’جزاک اللہ، جی تمام کریڈٹ آپ کو جاتا ہے اگر آپ مدد نہ کرتے تو میں کوئی چور اچکا ہوتا، یہ ایونٹ آپ کے نام‘۔
یہ دلی اعتراف آغا کلیم کے سفر پرعلی ظفر کے گہرے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے جواب میں گلوکار نے آغا کلیم کی سخت محنت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’بالکل نہیں، یہ کمال سب آپ کا ہے‘۔
دل کو چھو لینے والے تبادلے کا اختتام آغا کلیم نے اپنی گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ’لَو یو علی بھائی۔‘
دونوں افراد کے درمیان یہ دل کش تبادلہ کھیلوں کے میدان میں رہنمائی اور حمایت کے نمایاں اثر و رسوخ کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کامیابی اکثر ٹیم ورک اور غیر متزلزل لگن کا نتیجہ ہوتی ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے کلیم کک باکسنگ میں متعدد قومی اور بین الاقوامی ٹائٹل جیت چکے ہیں جن میں پاکستان نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ اور ساؤتھ ایشین کک باکسنگ چیمپئن شپ شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.