Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: پولیس اہلکاروں ہر دستی بم حملہ، 2 راہگیر زخمی

حملے میں پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے
شائع 12 ستمبر 2023 10:17am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ میں سریاب روڈپردستی بم کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

سریاب روڈ پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم اس دوران دو راہگیر زدمیں آکر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منگل 12 ستمبر کی صبح سریاب روڈ پر پولیس اہلکار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کردہ گودام پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر دستی بم پھینکا جو قریب ہی گر کر زوردار دھماکے سے پھٹا اور وہاں سے گزرنے والے دو راہگیر نیاز اللہ اور کریم نواز زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔حملے میں پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

کارروائی کے بعد نامعلوم مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

quetta

Quetta Blast