Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو دیسی مرغ اور بکرے کا گوشت دینے کیلئے اکاؤنٹ میں کتنی رقم جمع کروائی گئی

جیل حکام نے عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینیو طے کررکھا ہے
شائع 12 ستمبر 2023 10:06am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دیسی چکن کی فراہمی کے لئے اُن کے اکاؤنٹ میں 79ہزار روپے جمع کروادیے گئے۔

روزنامہ جنگ میں شائع خبرکے مطابق بطور قیدی عمران خان کے اکاؤنٹ میں پہلے 50 ہزاراورپھر 29 ہزار روپے جمع کروائے گئے جو کُل 79 ہزار روہے بنتے ہیں، یہ رقم پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل جیل حکام نے عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینیو طے کیاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں صبح ناشتے میں 2 انڈے، روٹی اور ساتھ دہی لازمی دیا جائے، دوپہر اوررات کے وقت انہیں چپاتی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں دی جاتی ہیں۔

عمران خان کی فرمائش پر انہیں دیسی گھی میں بنا چکن اور مٹن بھی دیا جاتا ہے جس کا خرچ وہ خود اٹھاتے ہیں۔

اس سے قبل اٹارنی جنرل کی جانب سے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق 28 اگست کو سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ کا عکس سامنے آیا تھا۔

رپورٹ میں دیگر تفصیلات کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین جیل میں دیسی گھی میں پکا دیسی مرغ اور بکرے کا گوشت کھاتے ہیں۔ اور ناشتے میں ہفتے کے ساتوں دن بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے لیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ’عمران خان مفت نہیں اپنے پیسوں کا کھاتے ہیں‘

رپورٹ کے مطابق ان کا دوپہرکا کھانا موسمی سبزی یا دال، روٹی ،سلاد اور دہی پرمشتمل ہوتا ہے۔رات کے کھانے میں وہ دال چاول، دہی اور سلاد کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ موسمی پھل بھی ان کی روز مرہ غزا میں شامل ہیں۔

تاہم رپورٹ کے اس صفحے پر واضح تھا کہ عمران خان کی ڈیمانڈ پر انہیں ہفتے مین دو بار دیسی چکن اور ایک بار بکرے کا گوشت دیسی گھی میں پکا کردیا جاتا ہے۔

imran khan

District Jail Attock