Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبا فیصل دوسرے بیٹے کی شادی میں کون سی غلطیاں نہیں دہرائیں گی

'ارسلان کی شادی بڑے بیٹے کی شادی کی طرح ہر گز نہیں کروں گی'، صبا فیصل
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 03:13pm
تصویر: صبا فیصل/انسٹاگرام
تصویر: صبا فیصل/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے سب سے چھوٹے صاحبزادے ارسلان فیصل کی شادی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ وہ ارسلان فیصل کی شادی اپنے بڑے بیٹے کی شادی کی طرح ہر گز نہیں کریں گی۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ’میں نے ڈیزائنرز کو دیکھتے ہوئے اپنی بہو کی شادی کے لباس کے آرڈر دیے ہیں، ایچ ایس وائی ولیمے کے لیے دولہا اور دلہن دونوں کے ملبوسات بنا رہا ہے۔ میں اپنی بہو کی بارات کا ڈریس بھی بنانا چاہتی تھی لیکن اس نے مجھے منع کر دیا، اب وہ خود بارات کے ملبوسات تیار کر رہی ہے۔ اس بار میں پچھلی بار کی طرح زیادہ تقریبات نہیں کروں گی کیونکہ بارات لاہور سے کراچی پہنچے گی‘۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پچھلی بارگیارہ تقریبات کی تھیں لیکن اب میں شادی کی مرکزی تقریب کے بعد صرف میلاد اور ولیمہ ہی کروں گی اور بس‘۔

مزید پڑھیں:

نہ ڈائیلاگز نہ جگتیں، امریکی فنکاروں نے دل جیت لیے

علی رحمان کے بعد آریز احمد بھی خواجہ سرا بن گئے

کپل شرما کو صبا قمر کا ’100فیصد سچ‘ بھا گیا

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے ارسلان نے ان کو یہ آئیڈیا دیا ہے کہ وہ پیسے کو فضول خرچ کرنے کے بجائے بچت کریں گے، اداکارہ کے مطابق ان کے سب سے چھوٹے صاحبزادے بہت عقلمند ہیں۔

صبا فیصل ایک انتہائی باصلاحیت اور تجربہ کار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی نیوز کاسٹر اور اناؤنسر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔

کچھ ہی عرصے بعد صبا فیصل نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اوراداکاری میں اپنا نمایاں نام بنایا۔

صبا فیصل کی اداکاری کی صلاحیتوں کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے اور انہیں بہترین اداکاراؤں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

lifestyle

Saba Faisal

Arsalan Faisal

son's Wedding